Live Updates

قصور ،سیلاب متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی ازسرنو تعمیر وترقی کے لیے پنجاب حکومت پوری طرح پُرعزم ہے، ایم پی اے

پیر 15 ستمبر 2025 17:49

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجن صفیہ سعید نے سیلاب متاثرہ علاقوں ٹھٹھی بخشے والا اور گورنمنٹ ہائی سکول گنڈاسنگھ والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے سیلاب متاثرہ خواتین میں گھریلو ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا۔ ایم پی اے نے سیلاب متاثرہ خواتین سے مسائل دریافت کیے اور اُن کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجن صفیہ سعید نے کہاکہ دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے۔ دریائے ستلج سے ملحقہ سینکڑوں دیہاتوں میں لاکھوں کی تعدادمیں مردوخواتین اور بچے اس وقت ہمارے ازلی دشمن ہندوستان کی آبی جارحیت کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے دو چار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر تمام انتظامیہ مشینری اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرکے امدادی کارروائیاں میں سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود بھی پنجاب بھر کے سیلابی علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین کی داد رسی کررہی ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے قصور کا دورہ بھی کرکے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں نہ صرف امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے بلکہ سیلاب متاثرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ممبر صوبائی اسمبلی حاجن صفیہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت قصور سمیت پنجاب کو تاریخی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی ازسرنو تعمیر وترقی کے لیے پنجاب حکومت پوری طرح پُرعزم ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات