بلاول بھٹو زراری ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیکریں ،شاہد آرائیں

منگل 16 ستمبر 2025 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)عوام دوست پارٹی کے صدر شاہد آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کراچی کی قیادت پی پی پی کے جرائم پیشہ عہدیداروں اور زمینوں، منشیات، گٹکا ماوا، ٹھیلوں سے بھتوں، مارکیٹوں سے جگا ٹیکس، نیٹ۔ کیبل اوربدنام زمانہ اڈوں کو رکوانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شاہد آرائیں سے تاجر برادری، ٹھیلوں، مارکیٹوں کی یونینز، این جی اوز اور نمائندہ وفود نے ملاقاتیں کیں۔

سینئر نائب صدر امان اللہ پراچہ، جنرل سیکریٹری سعید تنولی، مرکزی رہنماؤں رفیق چاچڑ، نبی بلوچ، آدم بلوچ، رستم خاصخیلی، نعمان، ارشد، بھی موجود تھے۔ تمام تر تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر جا چکے ہیں لیکن قیادت کرمنل کے سامنے ہتھیار پھینک چکی ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی،رف جاگوری اور دیگر وعدے وعید پر چل رہے ہیں ان کے ہاتھ میں اب تنظیم نہیں رہی۔

کرپشن کے خلاف اپنے ڈسپلن پر عمل درآمد میں مکمل ناکام ہے۔سرکاری اور عوامی سطح پر لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم پر انگلیاں اٹھانے والے ان سے بڑھ کر کرائم کر رہے ہیں۔پی پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی قیادت کے ایما پر شہزاہ گلفام جو۔ سیکٹر دس میں بدنام زمانہ کرمنل ہے کل تک اسکے پاس رہنے کے لئے کٹیا تک نہ تھی۔ ٹھیکیداری جعلسازی، منشیات۔ گٹکا ماوااور ہر قسم کے جرائم میں پیش پیش ہے۔

معمولی پیکٹ کی پیکنگ کا کام کرتا تھا لیکن اب جدید گاڑی اور کشمیر جانے پر لاکھوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ معراج النبی کالونی میں اسلام نامی شخص شراب کا لکام کر رہا ہے نوید ڈپٹی اور انکا بھانجا اسامہ گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہیں۔گیارہ ای اورنگی ٹان میں سیکٹردس میں بھتہ کے عوض بجلی دی جاتی ہے۔ہر ٹھیلے والے سے 2500روپے لئے جا رہے ہیں۔ماہانہ 15لاکھ وصولی کی جا رہی ہے۔

حسین آباد اورنگی میں نیٹ کا سسٹم زشہزاہ گلفام کے علاوہ کوئی نہیں چلا سکتا۔ غوثیہ چوک، الفتح کالونی، پر سٹہ چل رہا ہے۔ پھول گلی میں تمام پھول والوں سے تین ہزار مہینہ بھتہ فکس ہے۔دس نمبر مارکیٹ میں 800ٹھیلے لگے ہوئے ہیں۔ تمام ٹھیلوں سے سو روپے یومیہ لئے جا رہے ہیں۔سیکٹر دس میں آتش فشاں مادے کا سب سے بڑا ڈیلر شہزادہ گلفام ہے۔وہ کہتا ہے کہ میرے پاس لائسنس ہے پارٹی نے دلوایا ہے جبکہ یہ غیر قانونی عمل ہے۔

ایس ٹی پندرہ میں اسکا دفتر بنایا ہے۔ اسکی میں ایجنٹ مصباح بٹ جو فحاشی کے اڈوں میں مشہور ہے متعدد ایف آئی آر اور کرمنل ریکارڈ کی حامل ہے لیکن پولیس اسکے لئے کھلونا ہے وہ اسکی معتمد خاص ہے۔ جو ڈکیتی، چوری، مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور ہر تھانے میں اسکی ایف آئی آر ہے۔ چھ جون کو عابد ستی نے ممتاز تنولی اور پی ڈی فیصل رضوی نے یونین کونسل کی زمین پر قبضہ کرایا اور اسوقت مصباح بٹ وہاں سارے کالے کام کر رہی ہے۔

شہزادہ گلفام کے پانچ غیر قانونی بازار لگ رہے ہیں۔رئیس امروہی کالونی میں بدھ بازار، سیکٹر دس میں ہفتہ بازار، کئی جمعہ بازار چل رہے ہیں۔یہ سب عابد حسین ستی صدر ویسٹ، ممتاز تنولی صدر پی ایس، نواز بگھی، ایم این اے شاہدہ رحمانی، ٹان چیئرمین منگھو پیر ٹان، زبیدہ بلوچ یو سی چیئرمین اور شہزادہ گلفام کی سمدھن ہیں۔،جمیل ڈائری، انکی ٹیم، ان سب کے کھانے کا انتظام یہ چیئرمین کرتے ہیں۔

انکی سرپرستی وزرا بھی کر رہے ہیں جبکہ نجمی عالم باقاعدہ وصولی کر رہا ہے۔ مختلف جماعتوں کے کرمنلز بھی حصہ دار ہیں۔پارٹی کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے بدنام زمانہ شہزادہ گلفام کو صدارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے جس پر تاجر برادری اور ہم سب سخت پریشان ہیں لینڈ گریبنگ کے بعد اب بھتہ کلچر ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔ عابد ستی نے شہزادہ گلفام سے ساٹھ لاکھ وصول کئے ہیں اور صدر بننے کا یقین دلایا ہے۔

عہدے فروخت کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عامر بھٹو کیس کے بعد جمیل ڈائری کی جگہ شہزادہ گلفام کو ٹان چیئرمین بنائیں گے۔ پانچ کروڑ جمع کرلے۔پارٹی کے عہدیداران کو عیاشی پر لگانے اور رقص وسرور کی محفلوں میں مصباح بٹ پیش پیش ہے جو شہزادہ گلفام کی دست راست ہے۔ پارٹی کے افراد کو بیٹ شہزادہ گلفام اور گلفام کو کلیکشن مصباح بٹ کرکے دیتی ہے جسکا اڈہ وہ یو سی ہے جو فیصل رضوی نے عابد ستی کے کہنے پر خالی کرائی۔

اسوقت نو ہزار ایکڑ پر چائنا کٹنگ میں بھی یہ سب حصہ دار ہیں۔ شاہد آرائیں نے صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور و آصفہ بھٹو زرداری سے سخت ترین ایکشن لے کر ڈسٹرکٹ ویسٹ کی خفیہ انکوائری اور پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ عوام دوست پارٹی اورنگی پانچ نمبر پر مظاہرہ بھی کرے گی۔