Live Updates

پولینڈ کا پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافے کا عندیہ

بدھ 17 ستمبر 2025 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

پولش سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں نئے شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پولینڈ جلد اعلیٰ سطح کا سیاسی وفد پاکستان بھیجے گا، جو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون کے جاری سلسلے کا حصہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہیں مزید ہموار ہوئی ہیں، جس سے مستقبل میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان اقتصادی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات