سندھ رینجرز نے فیکٹری سے 3000 کلو گرام سے زائد چھالیہ برآمد کر کے فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان رینجرز (سندھ)کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پنجابی محلہ بھیم پورا سے مضر صحت چھالیہ بنانے والی فیکٹری سے 3000 کلو گرام سے زائد چھالیہ برآمد کر کے فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔

برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فیکٹری صدیق میمن نامی شخص چلا رہا ہے۔ مذکورہ مضر صحت چھالیہ بنانے والی فیکٹری پر دو مرتبہ پہلے بھی کسٹم انفورسمنٹ کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جس میں چھالیہ اور کیمیکل قبضے میں لیا گیا تھا جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستا ن رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو بمعہ چھالیہ مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر د یاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔