پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیرو رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری ضیاءالرحمٰن سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمٰن نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ قوم کے لیے باعث افتخار ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار والہانہ استقبال پاک سعودیہ دوستانہ تعلقات کا نتیجہ ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بناکر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی کامیابی ترقی خوشحالی کے لیے دعا گو ہے۔\378