
ْ یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، خطاب
جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور پہلے سے زیادہ مستحکم پوزیشن پر ہے۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری ، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں نجکاری کا عمل مزید تیز ہوگا، وزیرِاعظم ذاتی طور پر معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی قیادت کر رہے ہیں۔ سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ حال ہی میں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے پر مثبت رپورٹیں جاری کی ہیں جس سے عالمی شراکت داروں سمیت یورپی یونین کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر خزانہ نے حالیہ سیلاب سے فصلوں، مال مویشی اور بنیادی ڈھانچہ کو پہنچنے والے نقصان پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 950 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سڑکوں، پلوں اور فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ این ڈی ایم اے اور مواصلاتی سیارچوں سے حاصل تصاویر کے ذریعے لگایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ جلد ہی بین الاقوامی برادری سے بحالی و تعمیر نو میں تعاون کی اپیل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ وزیرخزانہ نے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس، معدنیات، آئی ٹی، زراعت، توانائی، مالیات اورہوابازی کے شعبوں میں نجکاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت یورپی یونین کے مسلسل تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یورپی سفیر نے پاکستان میں اپنی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ملک ہے۔ انہوں نے پاکستان کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی معاشی کارکردگی اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی اور یورپی یونین کی جانب سے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا اور آئندہ سال کے پہلے نصف میں اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو اقتصادی تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے نہایت اہم رہی ہے اور اس وقت پاکستان کی 30 فیصد سے زائد برآمدات یورپی یونین کو جا رہی ہیں۔ انہوں نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کے جاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا، جن میں کراچی میں پانی و صفائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ مستقبل میں ریلوے، توانائی اور دیہی علاقوں میں مکانات کے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔یورپی یونین نے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کوپہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریقین نے باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.