/کوئٹہ ، ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم اور غیرقانونی طور پر ایران جانے والے افغان باشندوں سمیت 12افراد گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

Jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ کوئٹہ اور گواردر سرکل کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم اور غیرقانونی طور پر ایران جانے والے افغان باشندوں سمیت 12افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم موسی خان کو گرفتار کرکے 13.5 ملین ایرانی کرنسی موبائل فون اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ۔

ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 67 مقدمات درج کئے چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 85 ملزمان کو گرفتار کر کے 12747 امریکی ڈالر ، 16 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی بھی برآمد ہوئے۔

جبکہ ایف آئی اے گوادر سرکل نے جیونی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5افغان باشندوںسمیت 12افراد کو گرفتارکرلیا۔ جن میں 6 کا پنجاب جبکہ 1 کا تعلق کے پی سے ہے ۔ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ غیرقانونی طور پرسمندر کے راستے ایران اور وہاں سے دیگر ممالک جاناچاہتے تھے ذرائع نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایف آئی اے بلوچستان زون نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف 42 مقدمات درج کئے گئی ایف آئی اے بلوچستان زون نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں کا تعلق پنجاب، سندھ اور کے پی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں 15 غیر ملکی بھی شامل ہیںانسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیںملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہی