بلاول بھٹو قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمہوری استحکام اور عوامی خدمت بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی عزم ہے،سرفراز بگٹی

اتوار 21 ستمبر 2025 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 37ویں سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق کے علمبردار بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے مضبوط محافظ ہیں، بلاول بھٹو نے نوجوان قیادت کے طور پر سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا،جمہوری استحکام اور عوامی خدمت بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم بلاول بھٹو جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر کرتی ہے۔