پاکستانی سفیر نجیب درانی کی جانب سے جمہوریہ گھانا کے صدر جان ماہاما کو اسنادِ پیش ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اتوار 21 ستمبر 2025 19:20

اکرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے جمہوریہ گھانا کے صدر جان ماہاما کو اپنی اسنادِ پیش کیں اور ان سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔گھانا میں پاکستانی سفارتخانے سے اتوار کوجاری بیان کے مطابق اس موقع پر گھانا کے صدر نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستانی کمپنیاں گھانا میں خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروبار شروع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں دارالحکومت اکرہ میں پاکستانی رائس روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف چاول برآمد کنندگان اور گھانا کے درآمد کنندگان نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نجیب درانی کی گھانا آمد کے بعد سے متعدد پاکستانی کاروباری حضرات نے گھانا میں کاروبار قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔