Live Updates

ڑ*ریسکیو، ریلیف آپریشنز کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، چوہدری سرور

ةمتاثرین کی بحالی آخری اور اہم مرحلہ ہے، ٹرانسپورٹ برادری ساتھ دے، صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب

اتوار 21 ستمبر 2025 21:30

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو منظم بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں سیلاب متاثرین خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان کی فوری بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی رینٹ اے کار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا جبران، ملی رینٹ اے کار کے صدر عامر بٹ، آل پاکستان ملی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سلیم خلجی، محمد طارق، حنیف ڈینٹر، چوہدری عتیق، بائو ارشد سمیت ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں سے وابستہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کو مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قائم خیمہ بستیوں میں راشن اور پکا پکایا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

ریلیف سرگرمیوں کے بعد اب بحالی کے تیسرے اور آخری مرحلے یعنی مکانات کی تعمیر اور متاثرہ خاندانوں کی مستقل بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی کہ وہ اس نازک گھڑی میں سیلاب متاثرین کے دست و بازو بنیں اور بحالی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثرین کی مدد میں ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات