Live Updates

ضلعی ہیڈکوارٹربھمبر میں استحکام تحریک آزادی کشمیراور امن کشمیر ریلی نکالی گئی

عدم برداشت کے خاتمے، قومی یکجہتی کے فروغ اور پرامن کشمیر کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے

منگل 23 ستمبر 2025 15:11

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ضلعی ہیڈکوارٹربھمبر میں استحکام تحریک آزادی کشمیراور امن کشمیر ریلی نکالی گئی۔سینکڑوں افراد نے شرکت کی، پاکستان زندہ باد،آزادکشمیر زندہ باد،مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،سول ومسلح افواج پاکستان کے شہداء کی عظمت کوسلام پیش کیاگیا،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

ریاست آزادکشمیر کی ترقی خوشحالی فلاح تعمیر و ترقی کا عزم،امن کے لئے تمام شہریوں سول سوسائٹی وکلا بلدیاتی نمائندگان صحافیوں سمیت جملہ مکاتب فکر سے افراد کا مشترکہ کاوشوں کا عزم کیا گیا۔ہاتھی گیٹ سے میرپور چوک کی جانب شرکا ء کا بینرز اٹھا کر مارچ،امن کا پیغام،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف،سابق ممبرضلع کونسل چوہدری محمدیوسف درائیاں،سابق چیئرمین ضلع زکوہ صوفی مسعود اسلم ,چوہدری سیلیمان یونس،صدرانواریوتھ فورس ناصر منظور چوھدری،چوہدری ذوالفقار،چوہدری امتیاز،چوہدری محمدعلی،ارسلان مرزا ودیگر عمائدین نے ریلی کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

شرکائنے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے، قومی یکجہتی کے فروغ اور پرامن کشمیر کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مقررین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یگانگت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توڑنے کے بجائے جوڑنے کی سوچ اپنانی ہوگی اور معاشرے میں مکالمے کی روایت کو پروان چڑھانا ہوگا۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان مختلف قدرتی آفات جیسے زلزلوں، سیلاب اور وبائی امراض کے خطرات سے دوچار ہے، اس لیے داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی جدوجہد اور متحدہ پالیسی کی ضرورت ہے۔

مزید برآں خوشحال اور مستحکم مستقبل کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرامن کشمیر نہ صرف خطے کی سلامتی بلکہ ہمہ جہت اور دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔پولیس ودیگر محکمہ جات نے ریلی کے ہمراہ فرائض سرانجام دیئے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات