سانگلہ ہل ،ہمیں پاک فوج کی جراتمندی اور بہادری پر فخر ہے، برجیس طاہر

منگل 23 ستمبر 2025 17:35

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے پبلک سیکرٹریٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے مسلم لیگی کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب تقسیم تعریفی اسناد و شیلڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی فوج پہ فخر ہے کہ آج پوری دنیا ہماری فوج کی جراتمندی اور بہادری کی معترف ہے اور پاکستانی قوم کے سر فخر بلند ہو گئے ہیں کہ آج خانہ کعبہ کی حرمت اور نبئ دوجہاں کے روزے کی خدمت اور حفاظت ہمارے ملک کے حصے میں آئی ہے اور پاکستان کی پچیس کروڑ عوام مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ پہ اپنی جانیں قربان کرنے کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں چوہدری محمد برجیس طاہر نے پنجاب بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے کر جانے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی خدمت احسن طریقے سے انجام دینے والے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن این اے 111 کے کوآرڈینیٹر چوہدری محمد عاصم رندھاوا اور پی پی 132 کے کوآرڈینیٹر چوہدری علی طارق چیمہ کو خصوصی شیلڈز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا سر فخر سے بلند ہے کہ میرے یہ دست و بازو ہر اس سیلاب زدہ علاقے میں مالی امداد اور خوراک لے کر پنہچے ہیں جو علاقے ہمارے حلقہ میں بھی نہیں تھے کیونکہ ہمارے دلوں میں صرف اور صرف جذبہ خدمت تھا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔