طارق بگٹی کی ہاکی فیڈریشن میں نامزدگی درست قرار‘وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کردیا

منگل 23 ستمبر 2025 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دیدیا، قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کردی۔ طارق بگٹی نے کہاکہ شہلا رضا نے انکے مقابلے میں اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی، فیڈریشن نے حیدر حسین پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بتایا کہ سابق نگران وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی طور پر درست ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا، طارق بگٹی کی ذمہ داری الیکشن کروانا تھا۔

صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ پی ایچ ایف ایک خود مختار باڈی ہے،کانگرنس نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا لیکن شہلا رضا نے بھی الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی،حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش کی، ہاکی فیڈریشن نے حیدر حسین پر تاحیات پابندی عا?د کر رکھی ہے، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کہا کہ ہمیں اس تنازعہ کو ختم کرنا ہے، آپ جلد سے جلد انتخابات کرواکے اپنی جان چھڑوا?یں، قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کی جس پر طارق بگٹی نے دو ماہ میں ہاکی فیڈریشن الیکشن کروانے کی یقین دھانی کروادی۔

اجلاس میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کا الیکشن اور آڈٹ کروانے کی ذمہ داری لگائی تھی، طارق بگٹی سے پوچھا جاے کہ انکے ذمہ جو کام تھا اس پر کتنا عمل ہوا، ہاکی فیڈریشن نے کانگرنس، ایسوسی ایشنز، کلبوں کا ڈیٹا نہیں دیا۔ ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے آڈث اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے ہاکی فیڈریشن سے ریکارڈ طب کیا ہے، قائمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ اور ایف آ?ی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔