Live Updates

ھ*قوم نے اپنی افواج کے پیچھے کھڑے ہو کر جنگ لڑی اور دشمن کو شکست دی: سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی لاہور ہائی کورٹ میں پپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت

منگل 23 ستمبر 2025 19:45

ئ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر جنگ مسلط کی گئی تھی ساری قوم نے اپنی افواج کے پیچھے کھڑے ہو کر جنگ لڑی اور دشمن کو شکست دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ میں اج ہائی کورٹ بار میں ایا ہوں یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر نے خطاب کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ برے وقت میں جو لوگ ساتھ دیتے ہیں ان سے دل کا رشتہ قائم ہو جاتا ہے کالے کوٹ والوں سے میرا دل کا رشتہ ہے وکلا برادری کی قربانیاں اور جدوجہد کافی زیادہ ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وکلا نے ہمیشہ آئین اور قانون کا ساتھ دیا گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس وکلا کا ہے اس کے دروازے ہمشیہ آپکے کے لیے کھلے ہیں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بہت کم وقت میں قائدانہ صلاحیت پوری دنیا کو دکھائی بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک جا کر بھی انڈیا کو بے نقاب کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ اج سیلاب ہمارے لیے باعث زحمت بنے ہوئے ہیں یہ باعث رحمت ہوتے اگر ملک میں بروقت ڈیمز بنائے جاتے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہوگی جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ان کا جلد ازالہ کیا جائے سیلاب نے پنجاب کو بہت متاثر کیا ہے ملک کے قومی مسائل پر بات کرنی چاہیے ہمیں جمہوری انداز میں اپنی اواز بلند کرتے رہنا چاہیے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات