جماعت اہل سنت پاکستان، آزاد کشمیراور سنی سپریم کونسل کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،آزادکشمیر میں سنی سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان
جمعرات 25 ستمبر 2025
13:43
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)جماعت اہل سنت پاکستان، آزاد کشمیراور سنی سپریم کونسل کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،آزادکشمیر میں سنی سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان ، سرپرست اعلی جماعت اہل سنت علماء و مشائخ ونگ پیر سید ارشد حسین گیلانی، وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل علامہ پروفیسرقاضی محمد ابراہیم چشتی سمیت آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں پاکستان و آزاد کشمیر کے نامور علماء و مشائخ کی شرکت، آستانہ عالیہ ندول شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سید ارشد حسین گیلانی کا آزادکشمیر میں سنی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان ، قال اللہ و قال الرسول کے مصطفائی مشن پر عمل پیرا ہونے اور جماعتی اہداف کی تکمیل کے عزم کا اعادہ، کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور ، پاک سعودی معائدہ کو خوش آئند قرار دیا گیا ، تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کی ،نومنتخب عہدیداران سے مرکزی نائب امیر جماعت اہل سنت پروفیسر ڈاکٹر حمزدہ مصطفائی نے اان کے عہدوں کا حلف لیا ،جبکہ تقریب کی سرپرستی امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی نے کی ، سرپرست اعلی جماعت اہل سنت علماء و مشائخ ونگ آزاد کشمیر صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کہا کہ دینی و ملی خدمت کے لیے نیت کی پاکیزگی اور دلوں کا خالص ہونا سب سے بڑی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
اخلاص کی نعمت کے بغیر کوئی بھی تنظیم دیرپا کامیابی حاصل نہیں کر سکتی، جماعتِ اہل سنت کا مشن صرف مناصب سنبھالنا نہیں، بلکہ عوام کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرنا اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،جس کے لیے ہر کارکن کو ایثار، صبر اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ جماعت کے رہنما اپنے کردار سے مثال قائم کریں، پروفیسر ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کہا کہ اخلاص نیت کے ساتھ خدمت کے سفر کو جاری رکھا جائے اتحاد امت، فروغ عشق رسول ﷺ اور امن و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا جائے۔
عبادت اللہ تعالیٰ کی، اطاعت رسول اللہ ﷺ کی اور خدمت مخلوق کی ہمارا لازوال مشن ہے، اہل بیت اطہار، خلفائے راشدین، عشرہ مبشرہ صحابہ کرام ہمارے مقدسات میں شامل ہیں، اہل بیت اطہار کا معتبر و مقدس مقام ہے اور جسے رسول اللہ ﷺ کی نسبت ہو اسے ہمارا سلام ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ خون رسول ﷺ کے مقابل میں کسی کو لیکر آئیں، دینی مدارس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، مدارس سے جماعت مزید مضبوط و منظم ہوگی، امیر جماعت اہل سنت آزادکشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی ، ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید کبیر حسین شاہ ہمدانی ،علامہ عبدالجباری سوہاوی ، وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل پروفیسرقاضی محمد ابراہیم چشتی ، صاحبزادہ کوکب سلیم چشتی سمیت دیگر نے نے اپنے اپنے خطابات میں جماعتی خدمات کے تسلسل اور اہداف کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا گیاتقریب میں ضلع میرپور ، کوٹلی ، پلندری ، باغ ، راولاکوٹ ، جہلم ویلی ، نیلم ویلی ، حویلی سے صدر ، جنرل سیکرٹری اورآرگنائزر کے عہدوں کا حلف لیا گیا ، نومنتخب عہدیداران میںسرپرست اعلیٰ جماعت اہل سنت علماء ومشائخ ونگ صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی ، وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی ،ضلع مظفرآباد سے صدر پیر سید اعجاز حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری علامہ محمد ارشد ضیائی ، آرگنائزر صاحبزادہ سید نویل احمد گیلانی ، ضلع نیلم سے صاحبزادہ سید طفیل حسین کاظمی نے صدر ، سید شکور شاہ بخاری نے جنرل سیکرٹری ، علامہ حافظ محمد عدیل ضیائی نے آرگنائزر ، جہلم ویلی سے مولانا قاری محمدعارف عباسی نے صدر ، علامہ قاری مقصود احمد کیانی نے جنرل سیکرٹری ، ،ضلع کوٹلی سے علامہ محمد فیاض الرحمان حیدری نے صدر ، مولانا عدیل رشید نے جنرل سیکرٹری ،صاحبزادہ سائیں اویس سروری نے آرگنائزر ،ضلع پلندری سے مولانا امتیاز چشتی نے صدر ، علامہ منصور سبحانی نے جنرل سیکرٹری ، محمداکرم نے آرگنائزر ، ضلع باغ سے صاحبزادہ شکور خان نے صدر ،علامہ محمد فیصل رزاق حیدری نے جنرل سیکرٹری ، علامہ ضیاء الحق عباسی نے آرگنائزر ، ضلع راولاکوٹ سے پیر عبدالشکور شاہ نے صدر ،علامہ فیصل عباسی نے جنرل سیکرٹری ، علامہ صاحبزادہ تصور حسین شاہ گردیزی نے آرگنائزر ،ضلع حویلی سے پیر سید محمود الحسن گیلانی نے صدر ، مولانا ہدایت اللہ عباسی نے جنرل سیکرٹری علامہ پیر سید عبدالرئوف گیلانی نے آرگنائزر جبکہ ضلع میرپور سے تصور حسین حیدر ی کو صدر ، علامہ جاوید حسین کا جنرل سیکرٹری ، آفتاب احمد سروری نے آرگنائزر کا حلف اٹھایا ۔
سپریم کونسل جماعت اہل سنت آزادکشمیر میں علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی نے وائس چیئرمین ، علامہ عبدالقدوس نقشبندی ، علامہ منیر حسین ہارونی ، علامہ سید زاہد حسین نعیمی ، پیر سید اظہر حسین بخاری ، علامہ غلام رسول ، ڈاکٹر بابر علوی ،علامہ پیر سید مشتاق کاظمی نے اراکین سپریم کونسل کا حلف اٹھایا ۔سرپرست اعلی علماء و مشائخ ونگ صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی نے کہا کہ سالانہ آل آزاد کشمیر سنی کانفرنس اور ضلعی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا صحابہ کرام کی توقیر عزت و احترام ہم پر لازم ہے اس کے ساتھ ساتھ گستاخی اہل بیت پر قانون ہونا چاہیے، جماعت اہل سنت کو بام عروج پر پہنچانے میں مفسر قرآن پیر سید ریاض حسین شاہ کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پیر سید ریاض حسین شاہ کی طرح ہم آزاد کشمیر میں بھی ہم سنی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کریں گے، جماعت اہل سنت کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
مرکزی نائب ناظم اعلی جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید کبیر حسین ہمدانی، چیف آرگنائزر علامہ عبد الجبار سوہاوی،،وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل آزاد کشمیر پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی، پیر کوکب سلیم چشتی سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں اتحادِ امت، دینی و فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرتی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔
مقررین نے پیر عارف گیلانی پر بے بنیاد ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور ایف آئی آر واپس لی جائے علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے اپنے خطاب میں جماعت اہل سنت کی بنیاد ، احیاء اورتنظیمی امور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1956ء میں اپنے عہد کے خطیب دلنواز حضرت علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ؒ نے جماعت اہل سنت کی بنیاد رکھی وہ جماعت اہل سنت کے پہلے امیر اورشیخ محمد اسماعیل ناظم اعلیٰ بنائے گئے ، اس دور میں جماعت اہل سنت کے پلیٹ فارم پر زیادہ ترتبلیغی کام ہوا اوراہل سنت کے حلقوں میں علم وعمل کی ترغیب کیلئے اورتحریک پید اکرنے کیلئے مبادیات دین اوراصلاح احوال واخلاق اورکردار سازی کیلئے کتابچہ شائع کرکے تقسیم کئے جانے لگے اورمحافل ومجالس کا سلسلہ شروع کیا گیا ، جو بحمد اللہ کامیاب رہا 20جون 1964ء کو جماعت اہل سنت کی تشکیل نو ہوئی ا س مرحلہ پر حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی نے جماعت اہل سنت کی قیادت وامارت جامعہ امجدیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ الازہری کے سپرد کی اورانک ے ساتھ علامہ سید سعاد ت علی قادری کو ناظم اعلیٰ ،مولانا محمد حسین حقانی کو نائب ناظم اورمولا نا جمیل احمد نعیمی کوناظم نشرواشاعت کی ذمہ داری سونپی گئی ، اس متحرک اورفعال قیادت نے شانہ روز جدوجہد سے جماعت اہل سنت کو کراچی شہر بالخصوص اورملک بھر میں ایک منظم تنظیم بنادیا اس دور میں صرف کراچی شہر میں جماعت اہل سنت کے دو سو دفاتر اورناظرہ وحفظ قرآن کریم پچاس مدارس قائم ہوئے ،ہفتہ وار تبیلیغی واصلاحیی اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوا ،جولائی 1968ء میں صوفیاء کرام کے مسلک ومحبت ومروت کی ترجمانی کیلئے کراچی سے مفتی سید شجاعت علی قادری کی زیر قیادت ماہنامہ ترجمان اہل سنت جاری ہوا اپنی بے مثال تعلیمی ، تبلیغی ، تنظیمی ، اوررفاعی خدمات کے نتیجہ میں کراچی کے عوام میں بے پناہ اثرورسوخ پیدا کرنے والی جماعت اہل سنت کی انتھک محنتوں کے ثمرات ونتائج 1970ء کے انتخابات میں ظاہر ہوئے اورسنی امیدواروں کو جماعت کے تیار کئے ہوئے ووٹر بھاری تعداد میں میسر آئے ، اس طرح علامہ شاہ احمد نورانی ، علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری ، پروفیسر شاہ فرید الحق ،ظہور الحسن بھوپالی مولانا حسن حقانی الیکشن جیت کراسمبلیوںمیں پہنچے اوربعدازاں 1974میں حضرت علامہ شاہ احمد نورانی نے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں قادیانیوںکو غیر مسلم اقلیت کافرقرار دینے کیلئے قرادرداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا ، تقریبا 90دن کی بحث وتمحیث کے بعد 7ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا ،مئی 1998ء کو ملتان میں جماعت اہل سنت کی مرکزی مجلس عاملہ اورسنی سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں مرکزی ناظم اعلیٰ پیرمحمد افضل قادری کے استعفیٰ کو منظور کرکے مرکزی امیر محترم پروفیسر صاحبزدہ سید مظہر سعید کاظمی نے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کو مرکزی ناظم اعلیٰ نامزد کردیا جس کی تائید پورے ہائوس نے کی ،جبکہ سنی سپریم کورنسل کی سربراہی کیلئے علامہ مفتی عبدالقیوم ہزاروی اورعلامہ سید حسین الدین شاہ کو مرکزی سینئر نائب امیر کی ذمہ داری دی گئی 1998ء کو جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں صوبائی علماء ومشائخ کنونشن منعقد ہواکنونشن کی صدارت علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی جبکہ علامہ سید ریاض حسین شاہ کو مرکزی ناظم اعلیٰ نامزد کیاگیا جس کی پورے ہائوس نے منظوری دی 1998ء کو لاہور میںجماعت کی مشارت سے ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی طرف سے پیش کردہ آئندہ لائحہ عمل کی توثیق کی گئی اورامیر جماعت کی طرف سے سنی سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دی گئی تقریب کے اختتام پر کشمیر و فلسطین کی آزادی اور پاکستان سعودی عرب دفاعی معائدہ، پاک فوج کی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مولانا ارشد حسین ضیائی نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ، نعت رسول مقبول کی سعادت صاحبزادہ شوکت چشتی نے حاصل کی-