
سندھ کے بلدیاتی ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے 28میں سے 21نشستوں پرمیدان مار لیا
جمعرات 25 ستمبر 2025 17:04
(جاری ہے)
اورنگی ٹائون کی یو سی 1 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار شہنیلا عامر 3801 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، ٹی ایل پی کے امیدوار محمد علی 1787 ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے محمد خورشید عالم 1288 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار شہروز احمد 1790 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار جلیل احمد مغیری 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یو سی 10 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار اسٹیفن مسیح 891 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے پر اے این پی کے امیدوار نے 324 ووٹ حاصل کیے۔ضلع کیماڑی ٹی ایم سی بلدیہ کی یو سی 8 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار محمد فیصل 3132 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار حسنین علی چوہان 1084 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ جماعت اسلامی امیدوار یاسر حیات 796 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر رہی.جبکہ ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی نمبر 1 کے چیئرمین اور یو سی 7 کے وارڈ 4 کی جنرل ممبر کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد بلال نصیر 791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی امیدوار شیخ اظہر 749 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔مجموعی طور پر کراچی، مٹیاری، سکھر، بدین، ٹھٹھہ، خیرپور، دادو، میرپورخاص اور جامشورو میں پیپلز پارٹی نے 21 بلدیاتی نشستوں پر فتح حاصل کی۔آزاد امیداروں نے 3، ٹی ایل پی 2 جبکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو 1،1 نشست پر کامیابی ملی۔ پولنگ کے دوران کراچی میں اورنگی یو سی 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بدمزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں مذہبی جماعت کے کارکنان نے خلاف ورزی کے الزامات لگائے، کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اعلی افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ٹی ایم سی سہراب گوٹھ یو سی 8 اور منگھوپیر ٹائون یو سی 10 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر دو جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا مگر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارکنان کو منتشر کردیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران افسر سے پی ٹی آئی کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔ایک رہنما نے ایک پولنگ اسٹیشن میں تاخیر سے پولنگ شروع ہونے جبکہ مذہبی جماعت کے مقامی رہنمائوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر 67 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونے تھے جن میں سے 33 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، 2 نشستوں پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ 3 نشستوں کے لیے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دیے گئے تھے۔ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔مزید قومی خبریں
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
-
ملک میں مثبت اشارے، اچھا وقت شروع ہو چکا ہی: گورنرسندھ
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم انتقال کرگئے
-
حکومت کی پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہی: ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.