ًچیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز، نیوی کی فاتحانہ شروعات،قومی کھیل کی بحالی کی جانب قدم

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:30

Dلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں آغاز ہوگیا۔ پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے 4 اکتوبر 2025 تک کھیلا جائے گا جس میں تینوں مسلح افواج، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اور نیشنل بینک ا?ف پاکستان سمیت ملک کی8 نمایاں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شریک ہیں۔

میچز کی نگرانی کے فرائض پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشلز انجام دیں گے۔مہمانِ خصوصی ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتیہوئے تمام شریک ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور کھیلوں کی اہمیت خصوصاً ہاکی کی اہمیت پر زور دیا جو ہمارا قومی کھیل اور ایک شاندار ماضی کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ہاکی کی اہمیت اجاگر کرے گا اور شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے پیش کرے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاک بحریہ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نیوی نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 2016 میں متعارف کروایا گیا اور تب سے یہ قومی ہاکی سرکٹ کا ایک مستقل اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ پاکستان نیوی ہمیشہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتی آئی ہی