
ّبیڈو نیویگیشن سسٹم پاکستان کی موسمیاتی آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا، احسن اقبال
اس ٹیکنالوجی سے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ
جمعہ 26 ستمبر 2025 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاآج کی دنیا میں پوزیشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ سروسز وہ نظر نہ آنے والا ڈھانچہ ہیں جو معیشتوں اور معاشروں کو سہارا دیتا ہے اور یہ پاکستان جیسے ملک کے لیے خاص طور پر اہم ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے۔
سادہ الفاظ میں، بغیر پی این ٹی کے جدید معیشت رک جاتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان بیڈو استعمال کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک ہے، یہ چین اور پاکستان کی گہری اور قابلِ اعتماد دوستی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے سیٹلائٹ سسٹمز Pak-SBAS اور Pak-GPASS کی ابتدائی صلاحیت حاصل کر لی ہے اور ان کا بیڈو کے ساتھ انضمام نیویگیشن سروسزمیں خودمختاری، درستگی اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک)کے تحت بیڈو کا استعمال لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور بندرگاہی سرگرمیوں کو بہتر بنائے گا، جس سے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔"بیڈو سی پیک کو صرف زمینی راہداری نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل راہداری میں تبدیل کر رہا ہے۔احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ بیڈو چین-پاکستان اقتصادی راہداری (ّ سی پیک) کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی مستقبل کو بہتر بناے گا۔نیویگیشن لاجسٹکس کو بہتر ، لاگت کو کم اور گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔، اس سے سی پیک صرف ایک فیزیکل نیٹ ورک نہیں بلکہ خلائی ٹیکنالوجی سے چلنے والا ایک ڈیجیٹل کوریڈور بن رہا پے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی روزمرہ زندگی میں بھی مثبت تبدیلی لا رہی ہے۔ کسان کم وسائل سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، دور دراز دیہاتوں میں مریضوں کو ٹیلی میڈیسن اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہو سکتی ہے۔ شہری علاقوں میں ٹریفک نظام زیادہ سمارٹ ہو رہا ہے، وقت کی بچت اور آلودگی میں کمی آ رہی ہے۔پاکستان کے سسٹمز سے بہتر کیا گیا ہر بیڈو سگنل صرف ایک ڈیٹا پوائنٹ نہیں بلکہ ہمارے لوگوں کیلئے میز پر کھانا، تیز ایمبولینس اور محفوظ سڑکیں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ بیڈو کا انضمام پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات میں براہِ راست مددگار ہے، جن میں فوڈ سیکیورٹی، شفاف حکمرانی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا بیڈو صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک خودمختاری اور امید ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے تعاون کے لیے پاکستان کی تجاویز پیش کیں، جن میں بیڈو کے ساتھ Pak-SBAS اور Pak-GPASS کے مکمل انضمام، ملک بھر میں اس کا دائرہ کار بڑھانے، پاکستان کے نیشنل سینٹر فار GIS اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو بیڈو کے علاقائی مرکزِ بنانے، اور چینی ماہرین کے ساتھ مشترکہ تحقیق و تربیت شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق آخر میں انہوں نے کہاکہیہ شراکت داری سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا مظہر بھی ہے۔ پاکستان میں موصول ہونے والا ہر بیڈو سگنل صرف خلا سے آنے والا سگنل نہیں بلکہ یہ امید، خوشحالی اور عوام کی مشترکہ ترقی کا پیغام ہی
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
-
اعتزاز احسن جرات مند، آئین و جمہوریت کے حقیقی سپاہی ،ان سے سیکھا جھوٹ نہیں بولنا ، عمر عطا بندیال
-
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
-
رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق
-
وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
-
پولیس کریک ڈائون میں اشتہاریوں سمیت 5ملزمان گرفتار
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج
-
بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری
-
پنجاب حکومت جہاں پرغلط کام کرے گی ہم نشاندہی کرینگے‘ قمر زمان کائرہ
-
مریم نواز کا فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.