لیہہ ، کرفیو اور پابندیاں چوتھے روز بھی برقراررہا، انٹرنیٹ سروس معطل

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:32

لیہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لیہہ میں ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن بھی کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار ہا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو بدھ کے روز نافذ کر دیا تھا ۔ قبل ازیں بھارتی فورسز نے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چار افراد قتل جبکہ سو کے قریب زخمی کر دیتے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین لداخ خطے کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے تھے۔لیہہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔ احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ روز لداخ خطے کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بھی گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور جیل میں منتقل کر دیاگیا ہے۔