جامع مسجد درسگاہ عالیہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺکانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)جامع مسجد درسگاہ عالیہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺکانفرنس و بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد ،نامور عالم دین، علماء کرام علماء کرام، آئمہ مساجد، معززینِ شہریوں اور عوامِ اہلسنت کی شرکت تفصیلات کے مطابق جامع مسجد درگاہ عالیہ سید صدرالدین شاہ بادشاہ علیہ الرحمہ میں میلاد مصطفیﷺکانفرنس و بڑی گیارہویں شریف کی روحانی محفل منعقد ہوئی۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ پیر طریقت فخر السادات حضرت قبلہ پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی دام اقبالہ تھے جبکہ جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر کے قائم مقام شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد شہزاد قادری مدظلہ ،تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مجاہدِ اہلسنت مشرف محمود قادری مولانا قاری احمد مشاہد قادری (کل پاکستان انعام یافتہ) علامہ عبدالرؤف اجمیری، مفتی محمد نعمان حنفی، علامہ محمد نعمان خان قادری، علامہ مقصود احمد طاہری، علامہ ساجد الرحمن قادری،مولانا افضل الحسینی، علامہ محمد حارث انصاری، قاری مہتاب رضا، صوفی علی گوہر معصومی، ڈاکٹر سعید اعوان، صوفی شاہد شاہ معصومی، محمد شکیل صدیقی، محمد ندیم قادری اور محمد حامد میمن سمیت علماء کرام، آئمہ مساجد، معززینِ شہر اور عوامِ اہلسنت کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں علامہ رضوان خان، مولانا ساجد پلھ، حافظ حسان قادری، مولانا وقار لغاری، ثاقب کھوکھر اور دیگر ثناء خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ پیر طریقت فخر السادات حضرت قبلہ پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی دام اقبالہ ،جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر کے قائم مقام شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد شہزاد قادری مدظلہ ،تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مجاہدِ اہلسنت مشرف محمود قادری ،مولاناقاری احمد مشاہد قادری (کل پاکستان انعام یافتہ) و دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنانان اسلام کی سازشیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول کو ختم نہیں کرسکتیں ،نام محمد ہر مسلمان کے دل میں روشنیوں کی طرح چمک دمک رہا ہے سید عالم نور مجسم کے نام نامی اسم گرامی پر بھارت میں ایف آئی آر کا اندراج مذہبی دہشتگردی ہے ہم مودی حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علماء کرام کا کہنا تھا کہ غلامان مصطفیٰ کی عقیدت و محبت کا کوئی مقابلہ نہیں ایک نام محمد ہٹایا گیا تو پوری دنیا میں ہر مسلمان اور سوشل میڈیا پر آئی لو محمد کا کھل کر اظہار کررہا ہے۔

مسلمان بھارت کا ہو پاکستان کا ہو سعودی عرب کا ہو یا امریکہ سمیت کسی بھی ملک کا ہو آقائے دوجہاں کی شان اقدس میں کوئی ذرہ برابر گستاخی بردااشت نہیں کرسکتا۔بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں پورا عالم اسلام کھڑا ہوچکاہے اور یہ سب نام نامی اسم گرامی محمد پاک کے اسم مبارک کی برکتیں ہیں اور کل کائنات حضورنبی کریم کے صدقے میں وجود میں آیا۔