ڈونلڈ ٹرمپ کا پورٹ لینڈ میں فوجی تعیناتی کا اعلان، مقامی حکام نے مسترد کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 09:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ وہ ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں فوج تعینات کریں گے تاکہ ان کے بقول "داخلی دہشت گردوں" سے نمٹا جا سکے۔شنہوا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ میں سیکرٹر ی آف وار، پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت دے رہا ہوں کہ وہ پورٹ لینڈ جیسے 'جنگ زدہ' شہر اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای ) کی زیرِ حملہ تنصیبات کی حفاظت کے لیے تمام ضروری فوجی وسائل مہیا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انٹیفا اور دیگر گروہوں کو "داخلی دہشت گرد" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حملے امریکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔پورٹ لینڈ کے میئر کیتھ ولسن نے صدر کے اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پورٹ لینڈ یا کسی بھی امریکی شہر میں درکار فوجیوں کی تعداد صفر ہے۔ ہم نے نہ تو کسی قسم کی وفاقی مداخلت کی درخواست کی ہے، نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔واضح رہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں فوج تعینات کی تھی، جس پر ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔