وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کل فیصل آباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا،حاجی اکرم انصاری

اتوار 28 ستمبر 2025 14:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے کہا ہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافیصل آباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ فیصل آبادکے لوگوں نے ہمیشہ ہی اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کیا ہے۔اتوار کو اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد والوں کو الیکٹروبس کا تحفہ دینے آ رہی ہیں۔

اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے20 روپے میں مسافر آرام دہ اور ماحول دوست سفر کر سکیں گے جبکہ بزرگوں اور سٹوڈنٹس سے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا اور وہ فری سفر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کی ہے’فیصل آباد میں جتنے بھی بڑے بڑے پروجیکٹ لگے ہیں وہ سب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگے ہیں ’ہسپتالز’موٹرویز’کارپٹ روڈز’صحت کی سہولیات’کسان کارڈ’بلاسودقرضے’اپنی چھت سکیم سمیت سینکڑوں منصوبے موجودہ حکومت کے ریکارڈ پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد کے لوگوں سے کہا کہ کل 29 ستمبر کو اپنی قائدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ استقبال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور ثابت کردیں کہ فیصل آباد ہمیشہ کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔