Live Updates

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو منہ توڑ جواب

جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے، کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی : چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 ستمبر 2025 10:59

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو منہ توڑ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے لکھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی‘۔
 
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار رہی۔ 
بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہوئی تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔ 
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی ۔
تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات