Live Updates

عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور 0-6 پتھر پر کندہ ہوگیا : خواجہ آصف

ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے : وزیر دفاع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 ستمبر 2025 11:13

عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور 0-6 پتھر پر کندہ ہوگیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2025ء ) بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آگیا۔ 
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔ 
 انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔
 
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار رہی۔

 
بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی ۔ 
تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات