Live Updates

)فیصل آباد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں اے آر ٹی اور میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان

پیر 29 ستمبر 2025 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بڑ ے اعلانات آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں اے آر ٹی اور میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کیا،نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اورفیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح کرنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے کو۔

ابلیشن مشین دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے،پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم نواز چھوڑے گئی نہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہوں تو لوگوں کو کیا تکلیف ہی پنجاب کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، دوسرے بھی مہربانی فرما کر مداخلت نہ کریں۔ میرے پنجاب کا پانی اور ہمارا پیسہ ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے،انڈیا نے نہریں نکال کر اپنے صحراؤں کو سیراب کیا۔

لوگوں کو تکلیف ہے کہ شہباز شریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے۔ پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی اٹھا کر کھڑا رہے گا۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے ایک جیسا شیئر ملتا ہے، آپ کیوں نہیں عوام پر لگاتیہے،پنجاب اپنے حصے کے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف ہے،مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا تو دوسروں کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔ ،پنجاب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں یہ کرے اور یہ نہ کرے۔ دوسروں کو ملے تو پنجاب خوش ہوتا ہے کیونکہ ہم پہلے پاکستانی ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات