غزہ کے لوگ دورحاضرکے سب سے بڑے حق وباطل کے معرکہ میں بڑی تاریخ رقم کر ہے ہیں

سیرت طیبہ کامیاب زندگی گذارنے کا ایک مثالی نمونہ ہے،حافظ نصراللہ ،علی مردان شاہ ودیگر کا جلسہ سے خطاب

پیر 29 ستمبر 2025 21:35

کراچی/بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ دورحاضرکے سب سے بڑے حق وباطل کے معرکہ میں بڑی تاریخ رقم کر ہے ہیں وہ اللہ کی مددونصرت کے ساتھ صہیونیت کاغرورخاک میں ملاکرثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔اسرائیل نواز خاتون کی وزیراعظم کے جہاز میں اقوام متحدہ اجلاس میں پہنچنا شہدائے غزہ کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان میں حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہدکررہی ہے اوراس کے لیے عوام کوبھی جماعت اسلامی کاساتھ دینا چاہیے۔سیرت طیبہ کامیاب زندگی گذارنے کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنگریوں میں سیرت النبیﷺ کے جلسے سے خطاب کے دورا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دین اسلام کے فہم کے لیے سیدابوالاعلی مودی کے تحریر کردہ لٹریچرکامطالعہ کریں اور اسلام کی اصل روح کواپنی زندگیوں میں شامل کریں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر علی مردان شاہ نے کہاکہ حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اورقرآن پاک ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان پر عمل کریں تو اج بھی طاغوت ہم سے ٹکرانے سے گھبرائے گا ۔

پاک بھارت حالیہ جنگ میں جب ہم نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیااورمشکل وقت میں اللہ تعالیٰ سے رہنمائی اور مدد مانگی تو کامیابی ہمارامقدربنی۔اس موقع پر مولانا عبدالکریم بلیدی،پروفیسر احمد علی بلیدی،مولانا غلام رسول احمدانی،جنیدالرحمان لوندودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔