Live Updates

فخر زمان کا آئی ایل ٹی 20 میں معاہدہ، ایشون کو کسی نے نہیں خریدا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان کو آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے سائن کرلیا جبکہ سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نیلامی میں فروخت نہیں ہوسکے۔فخر زمان کو ڈیزرٹ وائپرز نے 80 ہزار ڈالر میں خریدا ہے جبکہ یوا ے ای کے فاسٹ بولر جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر کی بھاری رقم کے عوض سائن کیا۔

ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ فخر زمان کا یہ دوسرا سیزن ہے وہ اس سے قبل تیسرے ایڈیشن میں فرنچائز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 27.75 کی اوسط اور 134.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 222 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کو ایم آئی ایمریٹس نے ایک لاکھ ڈالر میں خریدا ہے، پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور انگلش لیجنڈ جیمز اینڈرسن کو کسی نے سائن نہیں کیا۔

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اور اوپننگ بلے باز صائم ایوب نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹ بلے باز آندرے فلیچر کو ایم آئی ایمریٹس کو 260,000 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔نیلامی کے لیے 20 سے زائد ممالک کے تقریباً 300 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جن میں مارکی انٹرنیشنل اور کویت اور سعودی عرب کے علاقائی کھلاڑی شامل ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات