
سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ماحول کو کاروباری کمیونٹی کیلئے مزید سازگار بنانے کی ضرورت ہے ، قائم مقام صد سید یو سف رضا گیلانی
جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:46

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صد رسید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے،ان کی معیشت میں شمولیت سے ہی بہتری ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ملک کا نام روشن کیا اور نوبل انعام حاصل کیا۔
کے پی کے میں سیاحتی معیشت بہت اہمیت کی حامل ہے۔سیاحت کے فروغ کیلئے سکیورٹی صورتحال میں بہتری انتہائی اہم ہے۔سیاحت ملک کازرمبادلہ بڑھانے کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کاروبار کا بہت پوٹینشل ہے، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، کاروبار کے لئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، پاکستان معاشی لحاظ سے صحیح سمت میں جارہاہے۔لوکل اور انٹرنیشنل سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرہے ہیں۔ حکومت سرمایہ کاری کے لیے اچھا ماحول دینے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بھی ترقی کررہے ہیں، پاکستان خطے میں بہت اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے سکیورٹی بہت ضروری ہے دہشتگردی کے روک تھام کے لیے پہلے ہم نے بات چیت کا راستہ اختیار کیا، جب بات نہیں بنی تو پھر سختی کی راہ اختیار کی گئی۔ دہشتگردی سے 2.5 ملین لوگ بے گھر ہوئے تھے جن کو دوبارہ آباد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار افغانستان چاہتے ہیں ،افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی استحکام سے کیلئے لوکلائزشن ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لے کر جانا ہے اس کے لئے ٹیکس میں اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوکل اور انٹرنیشنل سرمایہ کاری کی پالیسی میں ہم آہنگی ہونا ضروری ہے۔ پرائیویٹائزیشن کے عمل کو حکومتی سطح پر بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مثبت نتائج مرتب ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا 4.3 ٹریلین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ پالیسی سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ خام مال برآمد کرنے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ٹیکس بیس کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں ۔ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا،اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو پر معاملات کو ٹھیک کریں ، اس کے بعد دوسروں سے امداد مانگی جائے گی۔برآمد ات میں اضافے کی مدد سے ترقی کرنے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں،عوام ٹیکس دیں گے تو ترقی ہو گی۔تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے دنیا کا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے،ہمیں اس شعبہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی اکانومی مارکیٹ بیس ہونی چاہیے جو 24 کروڑ عوام کی نمائندگی کرے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے توپرائیویٹائزیشن کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔\932
مزید اہم خبریں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.