اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں‘ رانا جاوید عمر

ٹرمپ کا امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد ، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

جمعہ 3 اکتوبر 2025 12:52

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، ٹرمپ کا امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے۔رانا جاوید عمر نے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، غزہ میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔