آزاد کشمیر کے معاملے پر معاملہ فہم قیادت ،دانشمندانہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے ‘ چوہدری سرور

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آزاد کشمیر کے موجودہ حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے،افسوس کہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کے دیرینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مقامی رہنمائوں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔میں پچھلے 50سال سے کشمیری کمیونٹی کے ساتھ کام کر رہا ہوں ان کی پاکستان کے ساتھ وفاداری ، محبت ،استقامت کسی بھی شک سے بالاتر ہے ،آزاد کشمیر کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے ،حکومت وقت سے مطالبہ ہے ہوش کے ناخن لے اورکشمیر ی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کا فوری حل نکالے۔