گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کالیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنرنے گھڑی قمر دین پشاور بم دھماکہ کے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال میں زیر علاج پولیس زخمیوں سے فرداً فرداً ملے اور انکی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے دھماکہ میں شہید پولیس اہلکار کوبھی خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت،پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔