وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں خیرمقدمی مہم کا آغاز

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف اور اہل پنجاب کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں خیرمقدمی مہم کا آغاز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں الیکڑانک بورڈز پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاع کے سٹریٹجک معاہدے پر ’’پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے‘‘ کے عنوان سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا خیر مقدم کیا گیا ۔

الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر دکھائی گئی ہیں ۔ یہ الیکٹرانک بورڈز لاہور کے مختلف مرکزی راستوں، شاہراہوں پر نصب کیے گئے ہیں ۔