پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشز مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 7اکتوبر کو غزہ مارچ کرے گی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشز مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 07 اکتوبر کو فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر غزہ مارچ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان جمعہ کو یہاں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر افضل بابر، سرپرست و صدر نافع شمالی پنجاب افتخار علی حیدر و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں 40 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ شرکت کریں گے۔ مارچ کا مقصد بچوں کو غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت سے آگاہ کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے پاک بھارت معرکے میں کامیابی سے پاکستان پر امت مسلمہ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔