
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ،ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں،چوہدری شجاعت حسین
اتوار 5 اکتوبر 2025 21:30
(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی کے ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگی رہنمائوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کو وزیراعلی سندھ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر اپنی مثبت شناخت کا مرحلہ جیت لیا ہے پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب کو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا،سفارتی محاذ پر کامیابی بہت بڑا چیلج تھا، جسے سپہ سالار اور حکومت نے مل کر عبور کیا،اب اندرونی مسائل اور سیاسی نفرت سے نمٹنا بھی ضروری ہے، چوہدری شچاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں،بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے۔بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔بھارت بلوچستان میں نفرت پھیلا رہا اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ بلوچستان میں فورسز کے جوانوں، عام شہریوں کی شہادتوں پر غمزدہ ہیں، بلوچستان میں پائیدار امن ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ترجیحی اقدامات کئے،میری سربراہی میں بلوچستان پر پارلیمانی کمیٹی نے جامع سفارشات مرتب کی تھیں ان سے رہنمائی لے کر بلوچستان کے مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔ ماضی کی طرح بلوچستان میں قیام امن اور اسکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روکدی
-
پنشن کوئی خیرات نہیں ،ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ دورہ راولپنڈی کے دوران جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی، محمد حنیف عباسی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹریمپولین پارک کا افتتاح
-
پی ڈی ایم اے کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور، امریکی جریدہ
-
گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز میں آٹومیشن اور ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے ایک درجن سے زائد عالیشان مکانات زمین بوس ہو گئے، شہری خوف میں مبتلا
-
محکمہ ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے
-
پاکستان سمیت 8 ممالک کا حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردعمل کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.