وزیرآباد ،مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔بلال فاروق تارڑ امیدوار ن لیگ

پیر 6 اکتوبر 2025 16:21

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے66 چوہدری بلال فاروق تارڑ نے حلقہ پی پی 36 کے مختلف قصبات رکھ کلاں ،رسول نگر،ہرا کوٹ ،حضرت کلیاں والا ،نور پور علی پور چھٹہ میں کارنر میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے بھارت پر حملے کر کہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ،پاکستان کا وقار بلند کیا اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی آپ لوگوں کی زندگیاں کو آسان بنانے کے لیے جو کام کر رہی ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

جو جو سہولیات بڑے شہریوں میں ہیں اب وہ آپ کے قصبات میں بھی شروع ہو گئی ہیں جو الیکٹرک بسیں لاہور میں چل رہی تھیں وہ اب آپ کے علاقے میں بھی چل رہی ہیں، اپنے قائد میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی طرح میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ لے کر آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں اگر اللہ نے موقع دیا تو آپ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ،اس موقع پر چوہدری عرفان افضل چٹھہ ، اعجاز احمد پرویا ،رانا اورنگزیب ، بابائے مسلم لیگ ن رانا محمد اکرم ،رانا اقبال ،محمد دانیال ،رانا ہارون قمر سندھو ،حاجی عدنان ،اعجاز بھٹی بھی موجود تھے۔\378