ةمودی راج میں مسلمان خوف و ہراس کا شکار، متھرا سمیت کئی علاقوں میں مسلم مخالف اقدامات میں شدت

پیر 6 اکتوبر 2025 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ 10 مئی پاکستان کے نئے جنم کا دن ہے ، یہ وہ دن ہے جب پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کر سکتا ہے بلکہ دشمن کی جدید ٹیکنالوجی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ پاکستان کے ٹوٹنے کا خواب د یکھنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ملک جلد ایشیا اور دنیا کا ٹائیگربننے جا رہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کا سامنا ایسے پاکستانیوں سے ہوگا جو غلیل سے بھی رافیل طیارے گرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، مگر بھارت نے پاکستان کی امن کی پکار کو کمزوری سمجھا۔

(جاری ہے)

ہم اس وقت بھی کہہ رہے تھے کہ امن جنگ سے کہیں زیادہ پیاری چیز ہے، مگر دشمن نے ہماری بات نہیں مانی۔

انہوں کہا کہ 10 مئی کو لڑی گئی جنگ تاریخ کی ایک منفرد مثال ہے، جس میں پاکستان کی فتح کو دنیا نے تسلیم کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے کئی عالمی طاقتوں کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو شکست دی۔ اس دن ملک کے کونے کونے میں صرف ایک نعرہ گونج رہا تھا، پاکستان زندہ باد، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ پاکستان آج نہ صرف قائم ہے بلکہ معاشی طور پر بھی مستحکم ہو چکا ہے۔

جو پاکستان کے ٹوٹنے کا خواب دیکھتے ہیں، انہیں خبر ہونی چاہیے کہ یہ ملک نہ صرف قائم ہے بلکہ جلد ایشیا اور دنیا کا ٹائیگربننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ کسی تقاضے یا سودے بازی کے لیے نہیں بلکہ برابری کی سطح پر بات کرنے کے لیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہمارے وزیراعظم اگر قطر جاتے ہیں تو تعزیت کے لیے نہیں بلکہ امامت کے لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جوڑی بے مثال ہے، اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے ۔ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہی چاہتا ہے جو فلسطینی عوام چاہیں گے۔