ایم کیو ایم پاکستان فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کا جنرل ورکرز اجلاس، ٹاؤن کی تنظیم نو کا باضابطہ اعلان کیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کا جنرل ورکرز اجلاس مقامی پارک میں منعقد ہوا ،جس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹاؤن کی تنظیم نو کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور نئی ٹاؤن کمیٹی میں ٹاؤن آرگنائزر ذیشان حیدر، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر سید عاطف علی، زوہیب خان اور اراکینِ ٹاؤن کمیٹی شامل ہیں۔

سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی نظم و ضبط، یکجہتی اور عوامی خدمت ایم کیو ایم کی اصل طاقت ہے، آج ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیئرمین ایم کیو ایم کے فکری و نظریاتی پیغام کے مطابق تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بناتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔اجلاس میں تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہمات اور علاقائی مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔