نوشہرہ ،پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی کمزوری اور عدم تسلسل کی وجہ سے ملک کی قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں،مولانا سید یوسف شاہ

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

۱ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی کمزوری اور عدم تسلسل کی وجہ سے ملک کی قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ امریکہ بگرام بیس سے نکلنے کے زخموں کو چاٹنے کی کوشش کر رہا ہے مگر ہم دشمن کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیا جائے گا۔

مولانا سید یوسف نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور قانون ختم ہوگیا۔ مولانا شہید سمیع الحق جو کہ اسلام آباد بحریہ ٹاؤن میں قتل کیا گیا ہے اور اس کی قتل کی نہ ملزمان معلوم ہوئے اور نہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں ملے،انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں انقلاب کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی طاقت سے اس ملک میں انقلاب آسکتا ہے آپ دیکھ لیا کہ بنگلہ دیش اور نیپال کی عوام نکل کر اپنا حق لیکر حکمرانوں کو ملک سے بھاگا دیا۔

جبکہ کشمیر کے عوام نکل کر زبردستی حکمرانوں سے اپنا حق لے لیا۔وہ پاک سیڈز اکوڑہ خٹک سنٹر اور ڈسٹرکٹ یونین جنرنلسٹ الیکٹرونک اینڈ پرنٹ میڈیا نوشہرہ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا سید یوسف شاہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، اور جو قوتیں پاکستان کے فیصلوں پر بیرونی اثرات مسلط کرنا چاہتی ہیں، وہ دراصل ملک کو کمزور کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکمران طبقہ اسلامی نظریہ آئین اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے، تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔ مولانا یوسف شاہ نے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ صحافی قوم کی آنکھ اور زبان ہوتے ہیں۔ ان کا کام صرف خبریں دینا نہیں بلکہ اصلاحِ معاشرہ اور حق گوئی کا علم بلند رکھنا ہے۔تقریب میں مقامی سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی