
محکمہ موسمیات نے ملک میں سیلاب الرٹ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نیا منصوبہ شروع کر دیا
منگل 7 اکتوبر 2025 16:15
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سسٹم انٹیگریٹر اور ریڈار کنسلٹنسی فرمز کی خدمات حاصل کرنے، انسٹیٹیوٹ آف میٹیورولوجی اینڈ جیو فزکس (آئی ایم جی) اور کراچی میٹیورولوجیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن، جدید مشاہدہ گاہوں کا قیام، علاقائی کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرز کا قیام اور نیشنل فریم ورک فار کلائمیٹ سروسز (این ایف سی ایس) اور نیشنل ہائیڈرو میٹ پالیسی کی تیاری بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
منصوبے کی قیادت وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے ذریعے ملک میں سیلاب کی پیش گوئی اور قبل از وقت وارننگ سسٹم بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے لیے مالی سال 26-2025 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 2,998.6 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ موجودہ سہ ماہی کے لیے مالی ضرورت 206 ملین روپے ہے جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 32.78 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں جس سے منصوبے کے آغاز سے اب تک کل اخراجات 312.78 ملین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ستمبر 2025ء تک قابل ذکر تکنیکی پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اے ڈبلیو ایس کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ سسٹم انٹیگریٹر کنسلٹنسی کی مالی تجاویز کا جائزہ لے لیا گیا ہے جبکہ ریڈار کنسلٹنسی کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔ موسم نگرانی ریڈارز کی خریداری آخری مراحل میں ہے اور عالمی بینک سے تکنیکی وضاحتوں کی حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ سول ورکس کنسلٹنسی فرم مارچ 2025ء سے کام کر رہی ہے جبکہ آئی ایم جی اور میٹیورولوجیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کے لیے بولیوں کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔پی ایم ڈی نے منصوبے کے لیے 42 ملین امریکی ڈالر اضافی فنڈنگ کی درخواست کی ہے جس میں 18.21 ملین ڈالر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں، 13.79 ملین ڈالر مارکیٹ قیمتوں میں اضافے کے باعث اور 10 ملین ڈالر مالی خلا کو پر کرنے کے لیے شامل ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے ایک سینئر عہدیدار نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور موسمیاتی لچک میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ جدید نظام ملک بھر میں زراعت، آبی وسائل کے انتظام اور قدرتی آفات سے بچائو کے لیے بروقت اور درست موسمی معلومات فراہم کرے گا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہوائوں نے سردی کی نوید سنا دی
-
سمندری طوفان شکتی کراچی سے 390 کلومیٹر دور
-
پنجاب اورخیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل
-
حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ
-
امریکی صدر نے دوحہ حملے کی حمایت کی
-
کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ
-
مون سون کا 9 واں سپیل اگلے 24 سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.