افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر پاکستان، چین، روس اور ایران کا تشویش کا ظہار

منگل 7 اکتوبر 2025 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر پاکستان، چین، روس اور ایران نے تشویش کا ظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ مستحکم، خود مختار اور پرامن افغانستان کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیاہے۔پاکستان، چین، روس اور ایران کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان، چین، روس اور ایران نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے، ای ٹی آئی ایم، جیش الدل، داعش اور القاعدہ پر گفتگو کی گئی ۔چاروں ممالک کے نمائندوں خصوصی برائے افغانستان نے ان دہشتگردی تنظیموں کی مسلسل موجودگی پر غور کیا ۔چاروں ممالک نے دہشت گردی کی مشترکہ خطرے سے نمٹنے پر زور دیا ۔چاروں ممالک نے مشترکہ تعاون پر مبنی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں کے چار فریقی اجلاس میں پاکستان، چین، روس اور ایران نے شرکت کی ،اجلا س میں چاروں ممالک نے متفقہ طور پر دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ مستحکم، خود مختار اور پرامن افغانستان کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔