Live Updates

غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

اکتوبر سیاہ ترین دن ہے اس دن اسرئیل نے غزہ پر ظالمانہ غاصبانہ کاروائیاں کرکے غزہ کے مظلوم نہتے عوام پر حملے کئے ،شاداب رضا نقشبندی

منگل 7 اکتوبر 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں67ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ70ہزار زخمی ہوچکے ہیں ،غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی ،فلسطین وغزہ کے شہدا کے خون کا حساب اسرائیل ،امریکا اور بھارت کو دینا ہوگا ،امریکا اور بھارت اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات اور مسلم نسل کشی میں برابر کے شریک ہیںویٹو پاور کے ذریعے اسرائیل دہشتگردی کی کھلی اجازت دی گئی ،اسرائیلی ناکہ بندی سی20لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا ہے ،سرائیل نے بچوں اور خواتین کا نشانہ بنایا اور اسپتالوں ،اسکولوں ،مسجدوں پر حملے کئے جو عالمی قوانین کو روندنے کے مترادف ہے ،غزہ کے حالات وواقعات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مسلم حکمرانوں کے ضمیرمردہ ہوگئے ہیں ،امت مسلمہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھرپور احتجاج کررہے ہیں اور او آئی سی مذمت سے کام چلا رہی ہے ،او آئی سی فلسطین کے عوام کی نسل کشی پر سخت اسٹینڈ لیتی تو اسرائیل میں جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلم نسل کشی کرئے ،عالمی انصاف کے اداروں کی بے بسی مجرمانہ غفلت دنیا کے امن کیلئے کسی طور بھی اچھا نہیں ہے ،7اکتوبر سیاہ ترین دن ہے اس دن اسرئیل نے غزہ پر ظالمانہ غاصبانہ کاروائیاں کرکے غزہ کے مظلوم نہتے عوام پر حملے کئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری ،مرکزی رہنما وسندھ کے صدر نور احمد قاسمی ،مرکزی رہنما شہزاد قادری ،مرکزی رہنما زاہد حبیب قادری ،علما بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی ودیگر موجود تھے ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مسلم ممالک امریکہ اور اسرائیل کی چال بازیوں کو سمجھیں فلسطینی رہنمائوں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں ،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرئے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا ۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات