
8 اکتوبر 2005ء زلزلہ کے شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام میں دعائیہ تقریب کاانعقاد
بدھ 8 اکتوبر 2025 14:48
(جاری ہے)
زلزلہ، شدید سردی، کلاؤڈ برسٹ و دیگر طوفان جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے آج الحمداللہ ہم پہلے سے زیادہ مستعد ہیں۔
آج سے 20 سال قبل زلزلہ نے ہمیں چیلنج کیا تو ہمارے پاس کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے آلات نہ تھے 2005 میں بے سروسامانی کاعالم تھا۔ آج کا بچہ بچہ ڈی ڈی ایم اے سمیت ایسے تمام قواعد کاواقف ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمیں ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، پاکستان کا شمار قدرتی آفات و سانحات سے متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔ تعمیر نو،بحالی و آبادکاری وقت مانگتی ہے، دنیا بھر نے ہماری توقعات سے بڑھ کر متاثرین زلزلہ 2005کی معاونت کی جس پر ہم ان کیمشکور ہیں۔ قدرتی آفات کا مقابلہ ممکن تو نہیں مگر پیش بندی کرکے نقصانات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ (تمغہ امتیاز) نے مزید کہاکہ 8اکتوبر2005کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتے،یہ ایک سانحہ تھا جب چندلمحوں میں ہر طرف تباہی پھیل گئی، زلزلے نے ہمیں صبر دیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کی جس طرح بحالی و تعمیر نو کے عمل میں حصہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے پاک فوج اور پاکستان قوم سمیت اسلامی ممالک نے جو ایثار و قربانی کی مثال قائم کی وہ ناقابل فراموش ہے۔8اکتوبر2005کے قیامت خیززلزلہ کی 20ویں برسی ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام کے احاطہ میں منعقد کی جانیوالی تقریب میں سپرنٹنڈنٹ پولیس خواجہ محمد صدیق (تمغہ امتیاز)، صدر پریس کلب جاویداسداللہ، ڈائریکٹریونیورسٹی ڈاکٹر لعل حسین، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چوہدری بشارت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری نذیر، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز، صدر انجمن تاجران آٹھ مقام بازار عبدالرشید اعوان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں خواجہ منشاء انجم، انسٹرکٹر سول ڈیفنس رانا محمد مشکور اور ناصر بخاری نے ہمراہ انجمن ہلال احمر آزادکشمیر (نیلم) ٹیم سمیت دیگر محکمہ جات کے آفیسران / ملازمین باالخصوص بوائز ہائی سکول آٹھ مقام کے طلباء اساتذہ اور صحافیوں، سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔اِس موقع پر شہداء کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی مملکت پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے دعامانگی گئی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہے
-
20 سال گزرنے کے باوجود بھی سانحہ زلزلہ 2005 کے زخم مندمل نہ ہو سکے
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.