جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے جانب سے غزہ مسلمانوں کیلئے امدادی اشیا غزہ کیمپوں کے فلسطینی پناہ گزین تک پنچادیاگیاہے ، عبدالستار چشتی

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:30

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے جانب سے غزہ مسلمانوں کیلئے امدادی اشیا غزہ کیمپوں کے فلسطینی پناہ گزین تک پنچادیاگیاہے جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت بربریت نے دوسال میں ظلم کے تمام ریکارڈتوڑدئیے چنگیزوہلاکوخان کی تاریخ کوپیچھے چوڑادوسال سے غزہ میں محاصرہ لاکھوں بچے خواتین بوڑھے جوان پیاس بھوک کی وجہ سے ہزاروں شہید اور لاکھوں زندہ لاشیں اورڈھانچے بن چکے اورغزہ میں پینے کی پانی کے ایک ٹینکر چھ سے آٹھ سو ڈالر میں ملتے ہیں اورخوراکی اشیاوضرورت زندگی توملناانتہاء مشکل سے ملتا ہے الحمداللہ جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان نے اپنی مدداپ کے تحت لاکھوں کے امدادی سامان خوراکی اشیاغزہ مہاجرین کیمپ میں پہنچا دیاہے اور مزید بھی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان اپنے لاچار مجبوربے بس اسرائیل مظالم کے ظلم جبرکے پنجے ومحاصرہ فلسطین بھائیوں کے تعاون مددکیلئے ہرممکن کوشش کرینگے یہ ھمارااسلامی مذہبی دینی فریضہ ہے اور ہر مسلمان چاہیے تاجر ہومز دور آفیسر یا معمور غریب یاسرمایہ دارہو اپنے فلسطین بھوک پیاس میں گھیرے بھائیوں کے ہرقسم تعاون کریں ۔