پی سی بی نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لئے نشریاتی تفصیلات جاری کر دی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے لئے نشریاتی تفصیلات جاری کر دی ہیں،جس کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک ، سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ بال سیریز کے دوران عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز ، جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔پی سی بی کے مطابق سیریز کی نشریات ہائی ڈیفینیشن کوالٹی میں پیش کی جائیں گی جس میں 28 کیمرے، بگی کیم سمیت جدید ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی شامل ہوں گی۔پاکستان میں شائقین کرکٹ اے سپورٹس اور ٹین سپورٹس پر میچز براہِ راست دیکھ سکیں گےجبکہ ٹیپ میڈ اور تماشہ پلیٹ فارمز پر سیریز کی لائیو سٹریمنگ دستیاب ہوگی۔بین الاقوامی سطح پر سیریز کی نشریات وِلو ٹی وی ، سپر سپورٹس ، ٹی سپورٹس ، کرک بز اور ڈائیلاگ ٹی وی پر کی جائیں گی۔