معیشیت بڑی تیزی سے مستحکم ہوتی جارہی ہے، خلیق الزمان انصاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے ترجمان برائے سندھ راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشیت بڑی تیزی سے مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ملکی معیشت کے استحکام سے متعلق اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیرملکی دوروں کے اثرات ملکی معیشت پر پڑرہے ہیں،عالمی جریدے ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکا ئو نٹ پہلے کے مقابلے میں مستحکم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ دن بدن کم ہوتا جارہا ہے،ستمبر2025 تک سالانہ افراط زر 5.6 رپورٹ ہوئی،غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔راجہ انصاری نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ چھوڑنے والے آج ذاتی عناد پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کا کام آج سب کو نظر آرہا ہے،شرپسند جان بوجھ کر پاکستان کو افراتفری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں،ریاست پاکستان ایسے شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم شہبازشریف کی انتھک محنت رنگ لائےگی،پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔