پیپلز پارٹی کے کارکن ہی ہماری اصل طاقت ہیں،امان اللہ مسعود

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیرِاعلی سندھ کے معاونِ خصوصی اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن امان اللہ خان مسعود اور پاکستان ریلوے پریم یونین(آسی)کے مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹروپیپلز پارٹی PS_109 کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیدشاہداقبال نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ بزرٹہ لائن وارڈ نمبر5 کے جنرل سیکرٹری عادل قریشی کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

خوشی کے اس پر مسرت موقع پر انہوں نے عادل قریشی اور ان کے والد محترم ظفر قریشی اور دیگر اہلِ خانہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔امان اللہ مسعود نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہی ہماری اصل طاقت ہیں، ان کے لیئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ خوشی اور دکھ کے ہر لمحے میں ہم اپنے جیالوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملیر کے سینئر رہنما عدنان حسین خان ،بزٹہ لائن کے نائب صدر کاشف علی شاہ، سینئر جیالا حاجی صفدر علی خٹک، سینئر نائب صدر کے بیٹے کیلون البرٹ، سیدقربان علی شیرازی، زوہیب شاہ، لیڈیز ونگ سے عظمی علی شیرازی، میڈم شبانہ، سٹی کونسلر یاسمین بٹ، سینٹرل کوارڈی نیٹر ندا زاہد کی بہن اور دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔

تقریب میں بزرٹہ لائن کے کونسلر منورقریشی علاقے کے معززین، عزیز واقارب سیاسی و سماجی شخصیات اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔