
قطری فضائیہ کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں فوجی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ جگہ قطری ایف-15 طیاروں اور پائلٹوں کے ایک دستے کی میزبانی کرے گی، تاکہ ہماری مشترکہ تربیت کو بہتر بنایا جا سکے اور مہارت و باہمی عملیت میں اضافہ ہو،یہ ہماری شراکت داری کی ایک اور مثال ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہم پر اعتماد کر سکتے ہیں۔
آئیڈاہو کا یہ ایئر بیس اس وقت بھی سنگاپور کے لڑاکا طیاروں کے ایک اسکواڈرن کی میزبانی کر رہا ہے، جیسا کہ اس کی ویب سائٹ پر درج ہے۔ہیگسیتھ نے قطر کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں ثالثی کا ’اہم کردار‘ ادا کیا، اور افغانستان سے ایک امریکی شہری کی رہائی میں مدد فراہم کی۔قطری وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ’مضبوط، دیرپا شراکت داری‘ اور گہرے دفاعی تعلقات کی تعریف کی۔قطر میں واقع العدید ایئر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیب ہے۔صدر ٹرمپ کے قطر کے رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات نے بعض حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب قطر نے امریکی صدر کو ایک بوئنگ 747 طیارہ تحفے میں دیا تھا، جو ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا،اگرچہ قطر کے لیے آئیڈاہو میں یہ سہولت بظاہر سابق ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور سے زیرِ غور تھی، لیکن اس معاہدے نے سوشل میڈیا پر کچھ بحث چھیڑ دی۔ٹرمپ کی حامی انتہائی دائیں بازو کی کارکن لورا لٴْومر نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریپبلکنز دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے قطر کو امریکی سرزمین پر ایک فوجی اڈہ دیں گے تاکہ وہ امریکیوں کو قتل کر سکیں۔ہیگسیتھ نے اسے کبھی بیس نہیں کہا، بعد میں ’ایکس‘ پر وضاحت کی کہ قطر کو امریکا میں اپنا کوئی فوجی اڈہ نہیں دیا جا رہا نہ ہی اس جیسی کوئی چیز، ہم موجودہ اڈے پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، جیسے کہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ رکھتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
-
امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا
-
ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا
-
شمالی کوریا نے اپنے طاقتورترین میزائل کی رونمائی کردی
-
ٹرمپ غزہ جنگ بندی کا جشن منانے کل اسرائیل پہنچیں گے
-
غزہ میں جنگ بندی، لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری
-
ٹرمپ کا ماریہ کورینا مچاڈو کی جدوجہد میں اہم کردار کا دعوی
-
مطالبات پورے نہ ہوئے تو جنگ دوبارہ شروع کردیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی
-
ٹرمپ کی دل کی صحت سے متعلق رپورٹ میں انکشاف
-
برطانیہ دسمبر سے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا
-
آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل
-
ڈاکٹرعائشہ صدیقہ گائنی کے سب سے بڑے عالمی ادارے کی رکن بننے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.