پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے گڑھ مرغز میں بڑی وکٹیں گرادی

یونین کونسل مرغز اکاخیل میں پی ٹی آئی کارکنان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے گڑھ مرغز میں بڑی وکٹیں گرادی ،یونین کونسل مرغز اکاخیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلال خان شیرپا اور ضلعی صدر علی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک محمد شفیق کی صدارت میں شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے ضلعی، تحصیلوں کے عہدے داروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موق پر پی ٹی آئی کے کارکنوں محمدانیس گوھر رحمان شوکت خان قاضی محمد فھدخان شیر زمین ھارون یاسر خان انیس رخسار بابرخان زین باچا زری امان مھران خان محمد شفیق نے خاندان سمیت پی پی پی میں مولیت کا اعلان کیا، ضلعی رہنماؤں نے ان کو پارٹی کی ٹوپیاں پنہائی، جلسے سے پی پی پی رہنما محمد بلال خان شیرپا، ضلعی صدر علی خان ، جنرل سیکرٹری اشفاق خان اور تحصیل صدر صوابی جمشید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دیا ملک کو اٹیمی پروگرام دے کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے انشا اللہ اپنے فیصلے پر فخر کریں گے ان کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ قائم رہے گا مرغز میں بجلی کے مسائل جلد حل کریں گے تبدیلی کے دعوے داروں نے 13سالہ حکمرانی میں صوبہ خیبرپختونخواہ کو سنگین بحرانوں میں دھکیلا میرٹ اور انصاف کے نام پر اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہینااھل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے دوچارہے تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت جب بھی آئی نوجوانوں کو روزگار دیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا سابقہ اسپیکر قومی وصوبائی اسمبلی اسد قیصر کے اپنے آبائی گاں مرغز کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔