نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ-امن-سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

پیر 13 اکتوبر 2025 23:40

شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ-امن-سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مسئلۂ فلسطین اور اہلِ غزہ کے لیے پاکستان اور پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار انسانی امداد کی فراہمی، تعمیرِ نو اور ایک قابلِ اعتماد امن عمل کی بحالی ضروری ہے تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور دیرپا تصفیہ ممکن ہو جس میں القدس الشریف کو ریاستِ فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔