
ترکیہ اور آذربائیجان کے سپیکرز کی پنجاب اسمبلی آمد،دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق
منگل 14 اکتوبر 2025 16:39
(جاری ہے)
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے عوام اخوت، دوستی اور محبت کے اٹوٹ رشتے میں منسلک ہیں۔
تینوں ممالک کی علاقائی سالمیت اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں خطے میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کو دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برادر ممالک ہر آزمائش اور چیلنج میں ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں جبکہ تینوں ریاستوں نے بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے سپیکر اور سپیکر آذربائیجان نے پرتپاک استقبال پر پنجاب کی پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔سپیکر آذربائیجان نے کہا کہ آذربائیجان44 روزہ جنگ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ہمیشہ شکر گزار رہے گا، تینوں ممالک کے مابین تجارت اور تعاون مستقل طور پر فروغ پانا ضروری ہے۔ترک سپیکرنے کہا کہ تینوں ممالک کا پارلیمانی تعاون ہماری مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اخلاقی اقدار کا فطری تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کسی سمجھوتے کی گنجائش نہیں، مشترکہ دفاعی اور عسکری تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔دونوں ممالک کے سپیکرز نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی اور عظیم تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا ۔انہوں نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی فکری خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع امتِ مسلمہ کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔مہمانانِ گرامی نے مزارِ اقبال کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور پاکستانی عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
-
کوئٹہ میں گیس دھماکے کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی
-
کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی
-
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابلِ قبول نہیں ، عظمیٰ بخاری
-
پاکستان میں غربت سے نمٹنے کے لئے ہمیں تعلیم اور روزگار کو عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
-
پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، روبینہ خالد
-
سرفرازبگٹی سے قمرزمان کائرہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اموراورصوبے کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال
-
بلاول بھٹو زرداری کی (کل) سانحہ کارسازکے موقع پرملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.